عالمی خبریں

افغان پولیس اہلکار طالبان سے مل گئے

اپریل 29, 2018 < 1 min

افغان پولیس اہلکار طالبان سے مل گئے

Reading Time: < 1 minute

پشاور سے عظمت گل

افغانستان کے شمال مغربی صوبے بادغیس میں 2 کمانڈروں نے 26 پولیس اہلکاروں سمیت طالبان میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ باد غیس کے علاقے زھریان میں 2 کمانڈروں نے 26 پولیس اہلکاروں سمیت طالبان میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔

صوبہ بادغیس کے گورنر کے ترجمان نے ایک ہفتہ پہلے بھی سیکیورٹی فورسز کے ایک کمانڈر اور 20 اہلکاروں کی طالبان میں شامل ہونے کی تصدیق کی تھی ۔

دوسری طرف افغان فورسز کے کمانڈر  نوراللہ قادری کا کہنا ہے افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے کے لئے جامع آپریشن کا آغاز کیا ہے ۔

دوسری جانب طالبان کا کہنا ہے موسم بہار کے ابتدا سے اب تک غیر ملکی افواج پر 300 سے زائد کامیاب حملے کئے جاچکے ہیں۔

دریں اثناء افغانستان کے صوبے ننگرہار میں داعش کے ٹھکانے پر امریکہ جاسوس ڈرون کے حملہ کی بھی اطلاعات ہیں ۔۔ ذرائع کے مطابق داعش کے 5 دہشت گرد اس حملح میں ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں ۔ ڈرون نے ٹھکانے پر 2 میزائل داغے _

افغان حکام نے کہا ہے کہ شمالی صوبے بلخ میں امریکی فوج کے فضائی حملوں میں مبینہ طور پر 35 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں ۔

افغان نیشنل فورسز کے مطابق حملے بلخ کے ضلع چاربولک میں ہفتے کو کیے گئے ۔ بلخ میں تعینات افغان فوج کے ترجمان محمد حنیف رضائی کے مطابق 40 منٹ تک جاری رہنے والے ان فضائی حملوں کا مقصد برسرِ زمین موجود افغان کمانڈوز کی معاونت کرنا تھا _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے