تحریک انصاف کا انوکھا انصاف
Reading Time: < 1 minuteکاشف رفیق
انصاف کا نعرہ لگانے والی پارٹی نے انوکھا انصاف کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کو تین ٹکٹیں دیدی ہیں جبکہ تنظیمی کارکنان ہاتھ ملتے رہ گئے ۔
تحریک انصاف نے انوکھے میرٹ اور انصاف کی مثال قائم کرتے ہوئے سیالکوٹ کے ایک حلقے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو ٹکٹیں جاری کر دیں این 76 سے اسلم گھمن جبکہ ان کے نیچے پی پی 44 سے اسلم گھمن کے چھوٹے بھائی عظیم نوری گھمن امیدوار بن گئے اسلم گھمن کے نیچے تیسرے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ہی 43 سے عمر غنی گھمن تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے۔
تنظیمی اور پرانے کارکنوں نے بھی اعلان کردیا اگر فیصلے پر نظرثانی نہ کیا گیا تو آزاد الیکشن لڑنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں
Array