صدر ممنون نے بھی نوٹس لے لیا
Reading Time: < 1 minuteصدر مملکت ممنون حسین نے نگران وزیراعظم ناصر الملک کو ٹیلی فون کیا ہے ۔ انہوں نے نگران وزیراعظم سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں خرابی صحت پر تشویش ہے ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی خرابی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا اور نگران وزیراعظم کو ٹیلی فون پر نوازشریف کے علاج کے لیے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
Array