عالمی خبریں

ڈنمارک میں نقاب پہننے پر جرمانہ

اگست 4, 2018 < 1 min

ڈنمارک میں نقاب پہننے پر جرمانہ

Reading Time: < 1 minute

ڈنمارک میں نقاب پہننے پر پابندی کے قانون کی منظوری کے بعد پہلی بار اس قانون کے تحت ایک خاتون کو عوامی مقام میں نقاب پہننے پر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔ نقاب پر پابندی کا قانون کا اطلاق تین دن قبل ہوا تھا ۔ ڈنمارک میں اس قانون کی منظوری کے بعد انسانی حقوق کے گروہوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا ہے ۔

ڈنمارک کے مقامی میڈیا کے مطابق ایک 28 سالہ نقاب پوش خاتون کا ایک دوسری خاتون سے جھگڑا شروع ہو گیا جو ان کا نقاب اتارنے کی کوشش کر رہی تھی ۔ پولیس کو موقع پر طلب کیا گیا جنھوں نے سی سی ٹی وی کی مدد سے فوٹیج دیکھی اور نقاب پوش عورت کو بتایا کہ اگر انھوں نے نقاب نہیں اتارا تو ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔

یہ قانون اس سال کے اوائل میں ہی منظور کر لیا گیا تھا تاہم اسے بدھ کو لاگو کیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ کوپن ہیگن سے 25 کلو میٹر دور ہورشوم قصبے کے ایک شاپنگ مال میں پیش آیا۔ پولیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جھگڑا شروع ہونے کے بعد انھیں وہاں بلایا گیا اور دونوں عورتوں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں ۔

نقاب پوش خاتون پر نئے قانون کے تحت 1000 ڈنمارک کرنسی کا جرمانہ عائد کیا گیا، دوسری خاتون پر نقص امن کے تحت جرمانہ کیا گیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے