پاکستان24 متفرق خبریں

راحیل شریف نے اجازت نہیں لی

اگست 7, 2018

راحیل شریف نے اجازت نہیں لی

سپریم کورٹ نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے سعودی ملازمت کیلئے اجازت لینے کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے ۔ سیکرٹری دفاع نے عدالت کو بتایا کہ جنرل راحیل شریف کو این او سی جی ایچ کیو اور وزارت دفاع نے جاری کیا تھا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ این او سی صرف کابینہ جاری کر سکتی ہے، یہ اختیار کسی اور کے پاس نہیں . جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ شجاع پاشا کا تحریری جواب آیا ہے، شجاع پاشا کہتے ہیں انہوں نے یو اے ای میں ملازمت اختیار نہیں کی ۔ عدالت نے دہری شہریت والے 27 اعلی افسران کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت جاری کی ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے