برطانوی پارلیمان پر حملہ
Reading Time: < 1 minuteلندن میں برطانیہ کی پارلیمنٹ پر حملے کی کوشش کی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق ایک کار سوار نے تیز رفتاری سے اپنی گاڑی پارلیمان کے باہر چوکی سے ٹکرائی ہے تاہم اس میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔
لندن میں موجود پاکستانی صحافیوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ پر ایک اور دہشتگرد حملہ کیا گیا ہے، تیز رفتار کار سیکیورٹی بیرئیرز میں گھس گئی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
برطانوی ٹی وی چینلز پر چلنے والی فوٹیج میں سفید رنگ کی کار کو سیکورٹی کیلئے لگائے گئے بیئریرز سے ٹکراتے جبکہ کمانڈوز کو علاقے میں کنٹرول سنبھالتے دیکھا جا رہا ہے ۔
گزشتہ برس بائیس مارچ کو برطانوی پارلیمنٹ پر حملے میں ایک پولیس افسر سمیت چھ افراد مارے گئے تھے۔
Array