عالمی خبریں

خودکش حملوں میں 20 مارے گئے

ستمبر 6, 2018 < 1 min

خودکش حملوں میں 20 مارے گئے

Reading Time: < 1 minute

دہائیوں سے جنگ زدہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسپورٹس کلب میں خودکش حملوں کے  نتیجے میں کم از کم 20 افراد مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔ عالمی میڈیا کے مطابق خود کش حملہ آوروں نے کابل کے علاقے دشتِ برچی میں اسپورٹس کلب کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہاں ریسلنگ کا میچ جاری تھا جسے سیکڑوں کی تعداد میں دیکھنے کے لیے لوگ موجود تھے ۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے ہجوم میں پہنچ کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس کے بعد دوسرے حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی  لوگوں سے ٹکرائی ۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی اس وقت ٹکرائی جب میڈیا کے نمائندے اور امدادی اداروں کے اہلکار جائے دھماکا پر کھڑے تھے ۔

افغان صدر اشرف غنی نے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، صحافیوں کو ٹارگٹ کرنے کا مقصد آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی ایک مذموم کوشش ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے