یمن بمباری میں ۱۹ جاں بحق
امریکی و سعودی اتحاد کی بمباری سے ۱۹ عام شہری جاں بحق اور ۲۸ زخمی ہو گئے ہیں ۔
حکام کے مطابق یہ شہری دو گاڑیوں میں ساحلی شہر حدیدہ میں سفر کر رہے تھے جب ان پر بمباری کی گئی ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب یمن میں حکومتی افواج کی حمایت اور حوثی قبائل کے خلاف کارروائی کر رہا ہے ۔ حوثیوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے ۔

