شریف خاندان کے خلاف نیب اپیلیں مقرر
سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایون فیلڈ میں سزا معطلی کے فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئیں ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں خصوصی بنچ کل ڈیڑھ بجے سماعت کرے گا ۔
انیس ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا پانے والے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطل کر دی تھی جس کے بعد تینوں کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا ۔
گزشتہ روز نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس میں نیب نے موقف اپنایا ہے کہ ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس مقدمہ کے شواہد اور حقائق کا کا درست جائزہ نہیں لیا ۔ اپیل میں استدعا کیہ گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔

