دھرنے کی توڑ پھوڑ سے 26 کروڑ کا نقصان
Reading Time: < 1 minuteآسیہ بی بی کیس فیصلے کے بعد توڑ پھوڑ اور مظاہروں کے دوران املاک کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ پنجاب حکومت میں سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق مظاہروں، دھرنوں اور توڑ پھوڑ سے نجی و سرکاری املاک کو چھبیس کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ۔ ذرائع کے مطابق
پنجاب حکومت نے بتایا ہے کہ یہ عبوری رپورٹ ہے اور مزید تفصیلات کئی اضلاع سے آنا باقی ہیں ۔ صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور کے انسانی حقوق سیل میں یہ عبوری رپورٹ جمع کرائی ہے ۔
Array