جہاز میں شالیں لٹکائی گئیں
قومی ائر لائن پی آئی اے کے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے، ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں شالیں لٹکا کر جہاز میں پارٹیشن کی گئی،مسافروں نے فلائٹ سروس کے عملے کے رویہ پر شدید احتجاج کیا۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی کے 782میں فلائیٹ کے اندر پارٹیشن کے لئے مناسب انتظام نہ ہونے پر مسافروں کی چادریں لٹکاکر پارٹیشن کی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے پی کے 782کے ذریعے ٹورنٹوسے اسلام آباد آنے والے مسافروں کی نشستیں اچانک تبدیل کردی گئیں، بورڈنگ انتظامیہ نے فلیٹ میں فیملی ممبران کی نشستیں تک تبدیل کردیں ،جبکہ بورڈنگ کی بدانتظامیوں کے باعث فیملی ممبران کو سفر کے دوران الگ الگ نشستیں دینے سے مسافروں کو پریشانی کاسامنارہا،جس کو چھپانے کے لئے جہاز میں عملہ نے شالیں لٹکا کر پارٹیشن بنائی،ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں اڑھائی سو مسافر سوار تھے جبکہ پرواز میں ساڑھے تین سو مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہوتی ہے ۔

