ہارمونیم میں چرس
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی کے دوران منشیات بیرون ملک سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، دوحہ جانے والی پرواز کے مسافروں کے سامان سے ہیروئن اور چرس برآمد کر لی گئی ۔
پکڑی گئی منشیات میں 1 کلوگرام براؤن ہیروئن اور دو کلو چرس شامل ہے، ملزم عرفان خان کے سامان سے ایک کلو براؤن ہیروئین،سوا کلو چرس برآمد کی گئی ۔ ملزم نے منشیات ہارمونیم کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی ۔
دوسری کارروائی کے دوران گرفتار ملزم سے سات سو پچاس گرام چرس برآمد کی گئی، مسلم امیر محمد نے چرس تصاویر کے فریم میں چھپا رکھی تھی ۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف سیل منتقل کردیا گیا ۔

