پاکستان

ہارمونیم میں چرس

نومبر 11, 2018

ہارمونیم میں چرس

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی کے دوران منشیات بیرون ملک سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، دوحہ جانے والی پرواز کے مسافروں کے سامان سے ہیروئن اور چرس برآمد کر لی گئی ۔

پکڑی گئی منشیات میں 1 کلوگرام براؤن ہیروئن اور دو کلو چرس شامل ہے، ملزم عرفان خان کے سامان سے ایک کلو براؤن ہیروئین،سوا کلو چرس برآمد کی گئی ۔ ملزم نے منشیات ہارمونیم کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی ۔

دوسری کارروائی کے دوران گرفتار ملزم سے سات سو پچاس گرام چرس برآمد کی گئی، مسلم امیر محمد نے چرس تصاویر کے فریم میں چھپا رکھی تھی ۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف سیل منتقل کردیا گیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے