شاہد مسعود کا پانچ روزہ ریمانڈ
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بدعنوانی کے مقدمے میں گرفتار سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پرملزم سے تفتیش اوراس کی میڈیکل کی رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پی ٹی وی میں تین کروڑ ستر لاکھ کی کرپشن کے مقدمے میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے ۔ ملزم کا میڈیکل اور تفتیشی رپورٹس اٹھائیس نومبر کو طلب ،،، شاہد مسعود پر دیگوں والی کمپنی کو کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق دینے اور ادائیگی کرنے کا الزام ہے ۔
ایف آئی اے نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو اسلام آباد کے سینئر سول جج عامر عزیز خان کے روبرو پیش کیا اور استدعا کی کہ ملزم کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ملزم کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا خود پیش نہیں ہوا۔ ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور جعلی کمپنی کو نشریاتی حقوق دے کر بھاری رشوت وصول کی۔ مزید تفتیش کرنی ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکیل نے ایف آئی اے کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ چوبیس گھنٹے سے زیادہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔ ایف آئی اے کو تمام ریکارڈ فراہم کردیا ہے۔ تاہم فاضل عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
یاد رہے کہ شاہد مسعود نے پیشگوئی کی کہ میڈیا پر بہت بڑا کریک ڈاون شروع ہورہا ہے۔

