ایبٹ آباد میں بچوں پر کتے چھوڑ دیے
ایبٹ آباد کے علاقے لوئر جناح آباد میں بااثر نوجوان نے پانچ طالب علموں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ طالب علموں کو ڈنڈوں سے مارنے کے بعد پانچ کتے ان پر چھوڑ دیئے ۔
مقامی افراد کے مطابق کتوں نے پانچ طالب علموں کو کاٹ کر شدید زخمی کیا جن کو طبی امداد کیلئے کمپلیس منتقل کیا گیا ۔
ایبٹ آباد پولیس نے ابتدائی اطلائی رپورٹ درج کر لی ہے تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق بچے با اثر شخص کے گھر کے قریب کھیل رہے تھے، بچوں کے کھیلنے پر با اثر شخص نے غصے میں آ کر ڈنڈے مارے ۔

