پاکستان24 متفرق خبریں

ایف بی آر بھی سو ارب کا نادہندہ

دسمبر 23, 2018 < 1 min

ایف بی آر بھی سو ارب کا نادہندہ

Reading Time: < 1 minute

دوسروں سے کھربوں روپے ٹیکس وصول کرنے والا ادارہ خود پاور سیکٹر کا نادہندہ نکلا،سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی، جینکوز، این ٹی ڈی سی اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی اپنا حق لینے میں ناکام، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایک سو تین ارب نہیں دے رہا،آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے بھانڈہ پھوڑ دیا

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق سی پی پی اے، جینکوز، این ٹی ڈی سی اور کیسکو نے ایک سو تین ارب سے زائد ایف بی آر سے لینے ہیں، ایف بی آر نے جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں ان اداروں کوادائیگیاں کرنی ہیں، جن میں جینکو تھری نے دس ارب تریسٹھ کروڑ سینتالیس لاکھ ستتر ہزار وصول کرنے ہیں، جبکہ نندی پور پاور پروجیکٹ نے دو ارب اٹھائیس کروڑ باسٹھ ستر ہزار ،این ٹی ڈی سی نے آٹھ ارب پچاس کروڑ آٹھ لاکھ چالیس ہزار ،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی بھی پندرہ ارب پچاسی کروڑ تینتالیس لاکھ چالیس ہزار اورسی پی پی اے نے بھی پینسٹھ ارب تراسی کروڑ نوے لاکھ دس ہزار وصول کرنے ہیں، رپورٹ کے مطابق آڈٹ حکام نے وزارت کو کئی بار ایف بی آر سے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی، لیکن ابھی تک کوئی موثر حل سامنے نہیں آیاایف بی آر سے ریکوری میں ناکامی کے حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ذمہ داران کا تعین کر کے کارروائی کےلئے حکومت کوسفارش کی ہے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے