پاکستان

فیصلے سے قبل شہر میں دفعہ 144

دسمبر 24, 2018 < 1 min

فیصلے سے قبل شہر میں دفعہ 144

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے سے قبل سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔

مسلم لیگ ن کے صرف 30 لوگوں کو احتساب عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی، سیاسی جماعتوں کے صرف انتہائی سنئیر راہنماؤں کو احتساب عدالت تک جانے دیا جائے گا ۔

سیکٹر جی الیون میں احتساب عدالت کو جانے والے راستے سیل کردیئے گئے، جوڈیشل کمپلیکس کو جانے والے راستوں پر کنکریٹ کے بیرئیر رکھ کر عام ٹریفک کیلئے بند کردئیے گئے ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ غیر متعلقہ افراد کو جوڈیشل کمپلیکس کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، سیاسی کارکنوں کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر بھی جمع ہونے نہیں دیا جائے گا ۔

جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر ایک ہزار پولیس اہلکاروں و افسران کے علاوہ سکیورٹی کیلئے رینجرزکے ایک سوجوان بھی تعینات ہیں ۔

احتساب عدالت تک پہنچنے کیلئے تین مقامات پر سیکورٹی چیکنگ کی جا رہی ہے ۔جوڈیشل کمپلیکس کے داخلی گیٹ اورعمارت کے داخلی دروازے پر واک تھروگیٹس نصب کئے گئے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، لاقانونیت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے