ریپ کے بعد تین سالہ بچی قتل
Reading Time: < 1 minuteوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے نواحی گاؤں میں3سال بچی سے زیادتی اورقتل کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کوتیزانکوائر ی اوررپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی ہے ۔
وزیراعلی کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب عناصر کو عبرتناک سزاد ی جائے گی، درندگی کے مرتکب عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، واقعے میں ملوث عناصرجلد انجام کو پہنچنے چاہئیں ۔
تھانہ حویلیاں کی حدود میں واقع گاؤں کیالہ سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی بچی کی نعش ایک کھائی سے برآمد ہوئی تھی ۔ پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد درجن بھر افراد کے ڈین این اے نمونے لیبارٹری سے تجزیہ کرانے بھیجے ہیں ۔
Array