صحافی کے خلاف مقدمہ درج، گرفتار
Reading Time: < 1 minuteلاہور میں صحافی رضوان الرحمان رضی کے خلاف سائبر کرائم کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل مسٹر رضی کو آج صبح ان کے گھر کے سامنے سے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا ۔
ایف آئی اے نے اب ایک مقدمہ آٹھ فروری کی تاریخ میں درج کر کے گرفتاری ظاہر کی ہے ۔ ریاست نے سائبر کرائم رپورٹنگ کے ذریعے درج مقدمے میں الزام لگایا ہے کہ رضوان رضی ٹوئٹر کے ذریعے عدلیہ، فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے خلاف ٹویٹس/ پوسٹیں کرتے تھے ۔
اس سے قبل رضوان رضی کو گھر کے سامنے سے اغوا کئے جانے پر لاہور پریس کلب نے مذمت کا بیان بھی جاری کیا تھا ۔
Array