سوشل میڈیا مہم پر کارروائی؟
پاکستان کی وزارت داخلہ سے منسوب ایک خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف سوشل میڈیا پر سرگرم افراد کے اکاؤنٹس اور پیجز بلاک کئے جائیں ۔
روزنامہ ایکسپریس کی ویب سائٹ نے بھی یہی خبر اپنے ذرائع کے حوالے سے دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو حکومت نے ہدایت کی ہے کہ ادارے کے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے سعودی ولی عہد کے خلاف مہم چلانے والے عناصر کی نشاندہی کی جائے ۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ محمد بن سلمان کے خلاف اس مہم میں پاکستان میں اہل تشیع نوجوانوں کی تنظمیمں ملوث ہیں ۔ اس خط کے اصل ہونے کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی مگر اس کو لے کر سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

