پاکستان24 عالمی خبریں

سعودی ولی عہد انڈیا میں

فروری 20, 2019 < 1 min

سعودی ولی عہد انڈیا میں

Reading Time: < 1 minute

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان انڈیا کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں وزیراعظم نریندر مودی نے ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا ہے ۔

سعودی ولی عہد پاکستان کے دورے کے بعد انڈیا ایک ایسے وقت پہنچے ہیں جب انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی عروج پر ہے ۔

انڈیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بنیادی وجہ اس کے پاس ڈالرز ہونا ہے ۔

مبصرین کا ماننا ہے کہ نریندر مودی کے حکومت میں آنے کے بعد انڈیا کے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات میں گرم جوشی آئی ہے جہاں لاکھوں بھارتی باشندے روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں ۔

انڈیا اور سعودی عرب کے تعلقات کے زیادہ وسیع نہ ہونے کی وجہ مبصرین انڈیا کی خارجہ پالیسی کو بھی قرار دے رہے ہیں ۔ انڈیا کے ایران اور قطر کے ساتھ بھی قریبی تعلقات ہیں اور اسرائیل بھی انڈیا کا قریبی دوست ہے۔

سعودی عرب مذکورہ تینوں ملکوں کے ساتھ خراب تعلقات کا شکار رہا ہے ۔

تاہم انڈین میڈیا کے سرکردہ لکھاریوں اور تجزیہ کاروں کو امید ہے کہ سعودی عرب کے ایک طاقتور ولی عہد کا دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے