پاکستان24 عالمی خبریں

پلوامہ حملے پر امریکی صدر کا جملہ

فروری 20, 2019 < 1 min

پلوامہ حملے پر امریکی صدر کا جملہ

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حملے پر پہلی بار بات کی ہے ۔ انہوں نے پاکستان اور انڈیا کے مابین بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مل کر مسائل کا حل تلاش کریں ۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں ۔

امریکی صدر منگل کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے جب ان سے کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد کی صورتحال پر سوال کیا گیا ۔ صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ہمیں اس بارے میں بہت سی رپورٹس ملی ہیں۔

امریکی صدر نے ایک جملہ کہا کہ ’صورتحال خوفناک ہے، تاہم بہتر ہو گا اگر دونوں ملک مل بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کریں۔‘

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے بھی ایٹمی طاقت کے حامل پاکستان اور انڈیا سے کہا ہے کہ دونوں حتی الامکان تحمل کا مظاہرہ کریں ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور انڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدادمات اٹھائیں ۔ انھوں نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی خدمات اور تعاون کی پیشکش بھی کی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے