انڈین فائرنگ سے دو شہید
انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں دو پاکستانی فوجی مارے گئے ہیں ۔
پاکستان کی فوج کے ترجمان کے مطابق ’نکیال سیکڑ بھارتی فورسز کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ھوئے فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔؛
فوجی ترجمان کے مطابق حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم نے جام شہادت نوش کیا، دونوں کی عمریں ۳۱ سال اور تعلق ڈی جی خان سے ہے ۔

