شمالی کورین صدر کے بھائی کے قتل کی ملزمہ رہا
Reading Time: < 1 minuteشمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار انڈونیشین خاتون کو ملائشیا میں رہا کر دیا گیا ہے ۔
عدالت نے انڈونشین حکام کی درخواست پر کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پیر کو عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ نے کہا کہ وہ فرد جرم واپس لے رہے ہیں اور انڈونیشین شہری کے خلاف ثبوت نہیں ہیں ۔
جج نے خاتون کی رہائی کا حکم سناتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا ۔ ملائشیا میں حکام نے کہا ہے کہ خاتون کو جلد انڈونیشیا واپس بھیج دیا جائے گا ۔
خیال رہے کہ کم جونگ نام سنہ ۲۰۱۷ میں ملیشیا کے شہر کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب دو عورتوں نے ان کے چہرے پر وی ایکس نرو ایجنٹ نامی زہر پھینکا ۔
Array