نیوزی لینڈ کے اخبارات کا صفحہ اول
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملوں کا ہفتہ مکمل ہونے پر جمعہ کو اخبارات نے مارے جانے والوں کو صفحہ اول پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
کرائسٹ چرچ کے اخبارات اور نیوز ویب سائٹس نے صفحہ اول پر عربی لفظ سلام چھاپ کر نیچے انگریزی میں اس کے معنی امن لکھا ہے ۔
اخبارات نے صفحہ اول پر سلام کے نیچے مارے جانے والے ۵۰ افراد کے نام بھی درج کیے ہیں ۔
جمعہ کو دن ایک بج کر ۳۲ منٹ پر مارے جانے والوں کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔
خیال رہے کہ حملے کے بعد پہلے جمعے کی اذان سرکاری ٹی وی اور ریڈیو سے نشر کی گئی ۔
دنیا بھر میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نیوزی لینڈ کی حکومت اور اخبارات کے ان اقدامات کو غیر معمولی قرار دے کر تعریف کی ہے ۔

