متفرق خبریں

نواز شریف کی ضمانت آج ہوگی

مارچ 26, 2019

نواز شریف کی ضمانت آج ہوگی

سابق زیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست آج سپریم کورٹ میں سنی جا رہی ہے ۔

گذشتہ سماعت پر چیف جسٹس آصف کھوسہ نے کہا تھا کہ اگلی پیشی پر فیصلہ کریں گے ۔

عدالت میں آج نیب کے وکیل دلائل دیں گے ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت پر نیب کو نوٹس جاری کیا تھا ۔
پیر کو نیب نے نواز شریف کی درخواست پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی ہے ۔
نواز شریف نے بھی پیر کو متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروائی جس کے ساتھ بیرون ملک معالج کا خط بھی منسلک کیا گیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے