متفرق خبریں

گیس بل غلط تھے مگر

مارچ 27, 2019

گیس بل غلط تھے مگر

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران صارفین کو بھیجے گئے گیس بل درست نہیں تھے تاہم وصول کی گئی زائد رقم کے بارے میں خاموشی اختیار کر لی ہے ۔

حکومت کی ہدایت پر آڈٹ فرم فرگوسن اور گیس کمپنی نے انکوائری رپورٹ جمع کرا دی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ۹۳ فیصد صارفین کو زائد بل بھیجے گئے اور اس کی وجہ گیس پریشر فیکٹر تھا ۔

رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اس سے کمپنی کے ۳۲ لاکھ صارفین متاثر ہوئے تاہم یہ تجویز نہیں کیا گیا کہ صارفین سے لی گئی زائد رقم کیسے واپس کی جائے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے