پاکستان پاکستان24

”یوم آزادی صحافت پر جھوٹی خبریں“

مئی 3, 2019

”یوم آزادی صحافت پر جھوٹی خبریں“

دنیا بھر میں آج تین مئی کو عالمی یوم آزادی صحافت منایا جا رہا ہے ۔

پاکستان میں اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے بارے میں قرآنی آیت پوسٹ کی ہے ۔

”اور سچ کو جھوٹ کے ساتھ نہ ملائیں، اور جانتے ہوئے سچ کو نہ چھپائیں۔“


وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ پر صحافیوں نے ردعمل ظاہر کیا ہے ۔

صحافی نوشین یوسف نے لکھا ہے کہ وزیراعظم نے اس ٹویٹ میں اپنے حامیوں اور سہولت کاروں کو ٹرول کیا ہے ۔

براڈ کاسٹر و تجزیہ کار مرتضی سولنگی نے لکھا ہے کہ ”‏جھوٹ ساز کارخانوں کے ان داتا کو ایسی ٹویٹ زیب دیتی ہیں؟ ذرا سوچیے!“

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عالمی یوم آزادی صحافت پر ٹویٹ کیا ہے کہ بول کہ سچ زندہ ہے اب تک ۔


پاکستان میں نیویارک ٹائمز کے نمائندے سلمان مسعود نے بھی وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ”پریس دشمن نہیں ہے۔“



آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے