قندوز : امریکی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت پر افغان صدر کے خلاف غصہ
Reading Time: < 1 minuteافغانستان کے شہر قندوز میں امریکی جہازوں کی بمباری سے چالیس عام شہریوں کے مارے جانے پر ملک بھر میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے _ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر افغان شہری اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں سے وابستہ صحافی صدر اشرف غنی کو کمنٹس میں ٹیگ کر کے سوال پوچھ رہے ہیں _ ایک ٹویٹر ہینڈلر نے صدر کو ٹیگ کر کے ان کی آخری ٹویٹ کی طرف اشارہ کیا اور پوچھا قندوز کے بارے میں کب ٹویٹ کریں گے _ واضح رہے کہ افغان صدر نے آخری ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی قوم کو دیوالی پر مبارکباد دی تھی _ دوسری جانب امریکی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے حملے میں 32 عام شہریوں کا جانی نقصان ہوا ہے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں _ ایک افغان صحافی نے ٹویٹر پر 36 جنازوں کی ادائیگی کی تصویر بھی اپ لوڈ کی ہے
Array