پاکستان

ذوالحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کی سائنسی پیش گوئی

مئی 22, 2025

ذوالحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کی سائنسی پیش گوئی

پاکستان کے خلائی تحقیق کے محکمے سپارکو نے کہا ہے کہ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق ذوالحجہ کے نئےچاند کی پیدائش 27 مئی 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی۔

جمعرات کو ایک بیان میں سپارکو نے کہا کہ
27 مئی 2025 (29 ذیقعد) کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیے کے مطابق
غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔

سپارکو کے مطابق سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں 27 مئی کو چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔

سپارکو نے کہا ہے کہ اس تناظر میں یکم ذوالحجہ 29 مئی 2025 کو متوقع ہے جس کے حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 07 جون 2025 کو منائی جائے گی۔

سپارکو نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی چشم دید گواہیوں اور موسمی حالات کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے