ریٹائرڈ جنرل کی تحریری معافی، ایمل ولی نے مکمل واقعہ بیان کر دیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین جنرل ریٹائر د حفیظ الرحمان نے سینیٹر ایمل ولی خان اور پارلیمنٹ سے ایک بار پھر معافی مانگتے ہوئے تحریری بیان جاری کیا ہے۔
دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے سینیٹ میں اُن سے چرس مانگے جانے کا پورا واقعہ بیان کیا ہے۔
(خبر میں چیئرمین پی ٹی اے کا جاری کردہ تحریری بیان اور اور ایمل ولی کی سینیٹ میں تقریر کی ویڈیو منسلک ہے۔)
انہوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ریمارکس کی وجہ سے اس ہاؤس اور پارلیمنٹ کی تذلیل ہوئی۔
ایمل ولی نے کہا کہ میں نے تحریک استحقاق داخل کی ہوئی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے تحریک استحقاق کمیٹی کو بھجوا دی۔
پی ٹی اے کے چیئرمین نے بدھ کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایمل ولی سے چرس کا سگریٹ دینے کے لیے کہا تھا تاہم بعدازاں اپنی بات پر معافی مانگ لی تھی اور اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔