دنیا کے پرامن ممالک میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟
Reading Time: < 1 minuteعالمی امن اعشاریے (گلوبل پیس انڈیکس ) کی 2016کیلئے جاری کی گئی رپورٹ میں پاکستان بہتر پوزیشن پر آگیاہے۔ گزشتہ برس 2015میں پاکستان 163ممالک کی فہرست میں 156نمبر پر کھڑا تھا اور صرف عراق، شام، نائجیریا اور افغانستان ہی فہرست میں ہم سے پیچھے تھے۔ حالیہ برس باچاخان یونیورسٹی میں طلبہ کے قتل عام سمیت کئی بڑے دہشت گردی کے واقعات ہوئے مگر عالمی امن کے اعشاریے کے مطابق پاکستان کی پوزیشن تین درجے بہتر ہوئی ہے اور اس وقت 153نمبر پر کھڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2008میں پاکستان میں بدامنی اپنے عروج پر تھی تاہم یہ امر دلچسپ ہے کہ اس وقت پاکستان میں اندرونی خلفشار اور تنازعات کے دوران مارے جانے والوں کی تعداد انتہائی کم تھی جبکہ 2016کی رپورٹ کے مطابق حالیہ برس چھ ہزار کے لگ بھگ افراد اس طرح کے تنازعوں میں اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
Array