متفرق خبریں

وکیل کو مارنے والے جج کا تبادلہ

جولائی 3, 2019

وکیل کو مارنے والے جج کا تبادلہ

راولپنڈی کی ضلع کچہری میں وکیل کو زخمی کرنے والے جج کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی ضلع کہچری میں واقع عدالت کے سول جج شوکت حیات نے بدتمیزی کرنے پر ایک وکیل کو پیپر ویٹ دے مارا تھا جس پر وکیلوں نے احتجاج اور ہڑتال شروع کر دی تھی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور نے واقعہ کا نوٹس لے کر سول جج شوکت حیات کو او ایس ڈی بناتے ہوئے لاہور تبدیل کر دیا۔

سول جج شوکت حیات کی جانب سے ارسلان قریشی ایڈوکیٹ کو دوران بحث پیپر ویٹ مارنے کا واقعہ پیر کو پیش آیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے