متفرق خبریں

لاپتہ افراد کے لیے ملاقات

جولائی 5, 2019

لاپتہ افراد کے لیے ملاقات

پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لاپتہ افراد کالعدم ٹی ٹی پی میں شامل ہو کر لڑائی کے دوران مارے جا چکے ہیں۔ ”آرمی چیف نے لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے جی ایچ کیو میں خصوصی سیل قائم کیا ھے۔“

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرپرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ جنجوعہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی جس میں لاپتہ افراد کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیشن قائم کیا گیا۔ ”لاپتہ افراد کے مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔“

ان کاکہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ کافی حد تک حل ہو چکا ہے۔ ریاست کی تحویل میں موجود افراد قانونی عمل کا سامنا کر رہے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور کاکہنا تھا کہ کئی لاپتہ افراد کالعدم ٹی ٹی پی میں شامل ہو کر افغانستان جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست لا پتہ افراد کے رشتہ داروں کو سہولت دینے کیلئے ان کے ساتھ ہے۔

ڈی جی نے کہا کہ آرمی چیف نے لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے جی ایچ کیو میں خصوصی سیل قائم کیا ہے۔ ”ہمارے دل لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔“
اس موقع پر آمنہ جنجوعہ کا کہناتھا کہ کسی بھی ریاست مخالف قوت کو لاپتہ افراد کا معاملہ ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے