پاکستان پاکستان24

فوجی ترجمان کا حاصل بزنجو کو جواب

اگست 2, 2019

فوجی ترجمان کا حاصل بزنجو کو جواب

پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو کے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض کے بارے میں بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

فوجی ترجمان کے مطابق ”نیشنل پریمیئر انسٹی ٹیوشن“ کے سربراہ کے بارے میں میر حاصل بزنجو کے ریمارکس بے بنیاد ہیں۔ ”معمولی سیاسی فائدے کے لیے پورے جمہوری عمل کو بدنام کرنے کے رجحان سے جمہوریت کو فائدہ نہیں ہوگا۔“

خیال رہے کہ پاکستان میں پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے چیئرمین شپ کے لیے اپوزیشن اتحاد کے امیدوار حاصل بزنجو نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے جن 14 سینیٹرز نے صادق سنجرانی کو ووٹ دیا ہے وہ ملک کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض کے لوگ ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے