پاکستان پاکستان24

کشمیر پر کسی بھی حد تک جائیں گے، آرمی چیف

اگست 6, 2019

کشمیر پر کسی بھی حد تک جائیں گے، آرمی چیف

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کشمیریوں کی جدوجہد میں آخری دم تک ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ”ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔“

فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فوجی قیادت نے حکومت کے مؤقف کی مکمل حمایت کی۔

انڈیا کی جانب سے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد پاکستان میں فوج کی اعلی قیادت کا اجلاس راولپنڈی کے دفاعی ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔

منگل کی صبح شروع ہونے والے کور کمانڈرز کے اجلاس کی صدارت پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔

اجلاس میں پاکستانی اور انڈین کشمیر کے درمیان جنگ بندی لائن پر ہونے والی حالیہ شیلنگ اور خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

خیال رہے کہ جنرل باجوہ حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ امریکی دورہ کر کے آئے ہیں جہاں انہوں نے صدر ٹرمپ اور پینٹاگون میں وزیردفاع و وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے