سینیٹ الیکشن پر زرداری کا ردعمل
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ کے چیئرمین کے الیکشن میں اپوزیشن کے ہارنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کچھ ہوا ہے، کیا ہوا یہ ان کو بھی نہیں معلوم۔
منگل کو رات گئے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پتہ چلا تو منحرف ہونے والے سینیٹرز کے نام عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ منحرف ہونے والے سینیٹرز کے خلاف ایکشن ہوگا۔ ”میں سمجھا ہوں قرارداد کے معاملے میں کچھ ہوا۔ میں کچھ بتا نہیں سکتا کہ ھیر پھیر ہوئی۔“
سابق صدر نے کہا کہ ن لیگ کے کچھ دوست اچھے نہیں ہیں، وہ دوست چاہتے ہیں اپوزیشن ساتھ نہ رہے۔ ”سینیٹر کتنے منحرف ہوئے میں تو شک ہی کر سکتا ہوں۔ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ ماحول خراب نہیں کرنا چاہتا۔“
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کچھ دوست ایسے ہوتے ہیں جن کے پر کہیں اور سے ہلتے ہیں۔ اب بھی اپوزیشن کے پاس اتنے ہی ووٹ ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ ”میں نہیں سمجھتا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے کچھ نام درست ہوں گے۔“

