پاکستان

دو حادثات میں آٹھ ہلاک

اگست 14, 2019

دو حادثات میں آٹھ ہلاک

نعمان شاہ ۔ صحافی/ مانسہرہ

خیبر پختونخوا میں ضلع مانسہرہ اور ضلع کوہستان میں الگ الگ حادثات میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

لوئر کوہستان میں پٹن تھانہ کے قریب شاہراہ ریشم پر کار کھائی میں جا گری جس میں چھ افراد سوار تھے۔

پولیس کے مطابق چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ادھر مانسہرہ پولیس نے بتایا ہے کہ ناران جاتے ہوئے کیوائی کے قریب موٹر کار گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مرنے والے افراد کا تعلق باجوڑ سے ہے۔ تمام افراد کی لاشیں نکال کر بالاکوٹ ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے