پاکستان24 عالمی خبریں

لندن میں انڈیا مخالف بڑا احتجاج

اگست 15, 2019 2 min

لندن میں انڈیا مخالف بڑا احتجاج

Reading Time: 2 minutes

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کیے جانے اور کشمیری عوام پر آمدو رفت اور مواصلات کے ذرائع بند کرنے کے خلاف ہزاروں افراد نے انڈین ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا ہے۔

خیال رہے کہ 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان پاکستان کی حکومت نے سرکاری سطح پر کیا تھا۔

لندن میں انڈین ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی ریلی کے موقع پر سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات تھے۔ ریلی میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ سکھوں کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق لندن انڈین ہائی کمیشن کے سامنے ہزاروں افراد نے پاکستانی اور کشمیری جھنڈے اٹھا کر مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین متنازع علاقے کشمیر کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین نے ’کشمیر جل رہا ہے‘، ’کشمیر کو آزاد کرو‘ اور ’مودی چائے بناؤ جنگ نہیں‘ کے نعروں پر مشتمل بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ادھر پاکستان کے وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں سمیت تمام بڑے شہروں میں انڈیا کے خلاف ریلیاں بھی منعقد کی گئیں جن میں انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حالیہ اقدامات کے خلاف تقاریر کی گئیں اور ان کے پتلے جلائے گئے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم آفس اور پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم سرکاری عمارتوں کے سامنے سیاہ پرچم لہرائے گئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے