میجر کو عمر قید کی سزا
پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کے کورٹ مارشل توثیق کر دی ہے جس کے بعد ملازمت سے برطرف میجر کو عمر قید کی سزا کے لیے جیل منتقل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کے کورٹ مارشل کی توثیق کردی ھے۔
حاضر سروس میجر کا ٹرائل فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت کیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق حاضر سروس میجر اختیارات کا نا جائز استعمال کرنے کا مرتکب پایا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں احتساب کا کڑا اور مضبوط نظام موجود ہے۔
ترجمان کے مطابق مجرم کو سروس سے برخاست کرکے عمر قید کے سزا جیل بھیج دیا گیا۔

