خاتون اینکر کا مرد اینکر پر الزام
پاکستان میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے خاتون اینکر کی شکایت پر مرد اینکر کا موبائل فون فرانزک معائنہ کے لیے تحویل میں لیا ہے۔
اس سے قبل سندھ میں صحافیوں کی یونین نے سندھ ٹی وی کے دفتر پر ایف آئی اے چھاپے اور نیوز اینکر ارشاد جاگیرانی کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کی تھی۔
ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے ارشاد جاگیرانی کو حراست میں نہیں لیا بلکہ فون لے کر اس کا فرانزک کرایا جائے گا۔
کراچی سے صحافی نعمت خان نے اس واقعہ کو ٹویٹ کیا ہے۔
ارشاد جاگیرانی پر خاتون اینکر نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

