نئی یو ایس اوپن چیمپیئن کون
Reading Time: 2 minutesدنیا کے اہم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن میں ایک اور نوجوان ٹینس کھلاڑی چیمپیئن بن کر ابھری ہیں۔
کینیڈا کی بیانکا اینڈرسیو نے امریکی سپر ٹینس سٹار اور چار بار کی چیمپیئن سیرینا ولیمز کو شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔
سنہ 2000 میں کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں پیدا ہونے والی 19 سالہ بیانکا نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ہیوی ویٹ ٹینس کھلاڑی سیرینا کو ہرا کر ٹرافی اور اڑھائی ملین ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیانکا کو مبارک باد پیش کی ہے۔
بیانکا اینڈریسو ٹینس کے ساتھ فٹبال اور بیس بال کی بھی شوقین ہیں۔ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے پہلے کسی نے بھی ان کی جیت کی پیش گوئی نہیں کی تھی تاہم انہوں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔
Array