گاڑی ٹکڑے ٹکڑے، چار طلبہ ہلاک
اسلام آباد میں رات گئے زیرو پوائنٹ اور فیض آباد کے درمیان ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر قلا بازیاں کھاتی ہوئی دور تک گھسٹتے ہوئے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق کرولا کار کو حادثہ بظاہر تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے اور مرنے والے چاروں نوجوان آپس میں دوست اور ایک مقامی کالج کے طالب علم تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تین طلبہ کا تعلق سیکٹر جی ٹین جبکہ ایک کا غوری ٹاؤن سے ہے۔

