شوکت صدیقی برطرفی پر درخواستیں مقرر
پاکستان کی سپریم کورٹ نے ملک کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے بارے میں بیان دینے پر برطرف کیے جج شوکت صدیقی کی اپیل کھلی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے شوکت عزیز صدیقی کو ہٹانے کے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر اعتراضات کے بعد کی گئی اپیلوں کی سماعت اپنے چیمبر میں کی۔
کراچی بار، اسلام آباد ھائی کورٹ باراور لاہو ہائیکورٹ بار پنڈی بنچ کی درخواستوں کی سماعت بھی کی گئی۔
درخواست گزاروں کی جانب سےسینیئر وکیل رشید اے رضوی اور محمد قاسم میر جت پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ نے تین درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کر دیے ہیں۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کو حکم دیا ہے کہ درخواستیں کھلی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔

