ماں کی گود میں موت کا منظر
پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کے اسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر شکارپور کے دس سالہ بچےکی ماں کی گود میں موت ہوئی ہے۔
صحافی مبشر زیدی کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے مطابق میر حسن ابڑو نے ماں کی گود میں کمشنر آفس لاڑکانہ کے باہر تڑپ تڑپ کی جان دے دی۔
اس واقعہ پر سخت عوامی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
ایک شہری چودھری اکرم نے لکھا ہے کہ ”یہ ظلم ہے یہ غفلت قتلِ عمد سے کم نہیں ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لینا بند کر دیا ہے۔ مجازی عادلِ اعلٰی کے کان اور آنکھیں بند ہیں۔ اے عادل حقیقی! تُو نے تو ازخود نوٹس لینا بند نہیں کیا، اپنی دکھی مخلوق پر نظر کرم کر دے۔“

