بحریہ یونیورسٹی میں احتجاج
اسلام آباد کی بحریہ یونیورسٹی میں طالبہ کی ہلاکت کے خلاف سینکڑوں طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔
طلبہ ریکٹر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
طلبہ حلیمہ کو انصاف دو کے نعرے بلند کر رہے ہیں۔ طلبہ نے سڑکیں بند کر رکھی ہیں اور فوجی ٹرک کو بھی راستہ دینے سے انکار کیا جس کے بعد ڈرائیور کو واپس جانا پڑا۔

