پاکستان24 متفرق خبریں

الطاف حسین پر فرد جرم عائد

اکتوبر 10, 2019

الطاف حسین پر فرد جرم عائد

لندن میں پاکستانی سیاست دان اور متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

با نی ایم کیو ایم الطاف حسین نفرت انگیز تقاریر کے الزامات میں ضمانت ختم ہونے پر پولیس سٹیشن میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کو چارج شیٹ کیا گیا۔

لندن سے صحافی مرتضی علی شاہ کے مطابق کراؤن پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ان کے پاس الطاف حسین کی نفرت انگیزتقاریر سے متعلق کافی شواہد دستیاب ہیں۔


خیال رہے کہ الطاف حسین کی نفرت انگیز تقاریر میں ضمانت کے بعد تیسری پیشی تھی۔ پولیس کی جانب سے دی گئی ضمانت کا آج آخری روز تھا۔


الطاف حسین وکلاء اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ہمراہ سدرک پولیس اسٹیشن پہنچے۔ الطاف حسین اپنے وکلاء کے ہمراہ کافی دیر تک پولیس کی جانب سے پوچھے گے سوالات کا جوابات دیتے رہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے