متفرق خبریں

شہزادہ و شہزادی رکشے میں

اکتوبر 15, 2019

شہزادہ و شہزادی رکشے میں

پاکستان کے دورے پر آئے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے اسلام آباد میں رکشے کا سفر کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسلام آباد میں عام لوگوں کے لیے رکشہ لانے پر پابندی ہے اور جڑواں شہر راولپنڈی سے اسلام آباد میں رکشوں کو داخل نہیں ہونے دیا جاتا۔

رائل فیملی کے اسلام آباد کے مانومنٹ پر تقریب میں شرکت کے موقع پر شہر کی چار بڑی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کی گئیں جس کی وجہ سے شام کو دفاتر سے چھٹی کرکے گھر جانے والے افراد سڑکوں پر پھنس کر رہ گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے