افغانستان: مسجد دھماکے میں 62 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteافغانستان کے مشرقی صوبے ننگرھار کی ایک مسجد میں دھماکے سے 62 افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ننگرھار کے شہر ہسکہ مینہ کے علاقے دیہہ بالا کی مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر دو دھماکے ہوئے۔
ابتدائی طور پر مسجد میں دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس حکام کو شبہ ہے کہ مارٹر پھٹنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔
ننگرھار پولیس چیف نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاہم حملے کی نوعیت کا حتمی تعین نہیں کیا جاسکا۔
تاحال طالبان کسی گروہ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔
Array