پاکستان

ڈیل کی خبر پر پانچ اینکروں کو توہین عدالت کے نوٹس

اکتوبر 26, 2019

ڈیل کی خبر پر پانچ اینکروں کو توہین عدالت کے نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے مقدمے میں دو ٹی وی چینلز اور پانچ اینکرز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

عدالتی حکم کے مطابق رجسٹرار آفس نے بتایا کہ ٹی وی چینلز پر ڈیل سے متعلق خبریں نشر کی گئی۔

متعلقہ چینل اور اینکرز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پیمرا، دو ٹی وی پروگرامز بریکنگ نیوز ود مالک اور سمیع ابراہیم کو نوٹس جاری کیے جبکہ پروگرام میں شرکت کرنے والے عامر متین، کاشف عباسی اور حامد میر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے شام چار بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے